مسعود پزشکیان نے ترکمنستان میں منعقدہ وقت اور تمدن، امن اور ترقی کی بنیاد کانفرنس کے موقع پر ازبکستان کے صدر شوکت میرضیائف سے ملاقات اور گفتگو کی۔
انہوں نے اس موقع پر اقتصادی تعاون کمیشن کے انعقاد پر زور دیا۔
صدر پزشکیان نے اپنے ازبک ہم منصب کو سائنسی، صنعتی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون میں اضافے کی پیش کش بھی کی اور اسے دوطرفہ تعلقات کی ممکنہ بنیاد بھی قرار دیا۔
ازبک صدر شوکت میرضائف نے بھی صدر پزشکیان سے ملاقات پر مسرت ظاہر کرتے ہوئے مشترکہ کمیشن کے فوری انعقاد کو دوطرفہ تعلقات میں ترقی کے لئے انتہائی اہم قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ازبکستان سائنسی، ثقافتی، تعلیمی اور صنعتی شعبوں میں ایران سے مدد کا خواہاں ہے۔
آپ کا تبصرہ